December 3, 2021

معیاری کینوکی پیداوارمیں کمی کے باعث برآمدات گھٹنے کا خدشہ

پی ایف وی اے کے چیئرمین عبدالمالک نے بتایاکہ جنوب مشرقی ایشیاء ، مشرق وسطیٰ اورروس کو کینو کی برآمدات شروع ہوچکی ہیں

پی ایف وی اے کے چیئرمین عبدالمالک نے بتایاکہ جنوب مشرقی ایشیاء ، مشرق وسطیٰ اورروس کو کینو کی برآمدات شروع ہوچکی ہیں تاہم برآمدی معیارکے کینوکی پیداوارمیں کمی کے باعث طلب پوری کرنے میں دشواری کا سامنا ہے ، مسابقتی ماحول کی وجہ سے سبزیوں اورپھلوں کے برآمد کنندگان کومشکلات کا سامنا کرناپڑرہاہے ،ضرورت اس امر کی ہے کہ حکومت ٹیکسٹائل شعبے کی طرح اس اہم شعبے کیلئے بھی مراعات کا اعلان کرے ۔