December 3, 2021

روزانہ ایک ٹن کچرا سمیٹ کر ایندھن بنانے والی ماحول دوست کشتی

یو ہیمپشائر: برطانیہ کے شہر ساؤتھ ایمپٹن کی ایک کمپنی نے سمندر صاف کرنے والی ایک انوکھی کشتی تیار کی ہے جو روزانہ ایک ٹن سمندری کچرا اپنے اندر جذب کرتی ہے، اسی کوڑے کو ایندھن میں بدل کر آگے بڑھتی ہے اور پلاسٹک کو انتہائی باریک پیس کر اسے ماحول دوست انداز میں تلف کرتی ہے۔

تین عرشوں والی اس کشتی کی لمبائی 70 میٹر ہے جسے ’اوشن سیویئر پروجیکٹ‘ یعنی سمندروں کا نجات دہندہ منصوبہ قرار دیا گیا ہے۔ یہ پانی میں پلاسٹک سمیت ہر قسم کے کچرے کی تلاش، شناخت، جمع کرنے اور اسے ری سائیکل کرنے کا کام کرے گی۔ توقع ہے کہ یہ روزانہ کم ازکم ایک ٹن کچرا جمع کرسکے گی لیکن اس صلاحیت کو بڑھایا بھی جاسکتا ہے